نئے کرنسی نوٹ : بلیک میلرز نے شہریوں سے کھلےعام لوٹ مار شروع کردی

Image Source - Google | Image by
arynews.tv

کراچی : اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس سال نئے نوٹ جاری نہ کرنے کے فیصلے کے بعد ناجائز منافع خور میدان میں آگئے، نوٹوں کی گڈیاں بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع 

نجی ویب نیوز(arynews.tv)کی رپورٹ کے مطابق نئے نوٹ جاری نہ ہونے سے بلیک مارکیٹ میں اونچے داموں نئے نوٹ کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا، بچوں کی خوشی کے لیے لوگ بلیک میلرز ہاتھوں لوٹے جارہے ہیں۔

اسٹیٹ بنک نے تو نئے نوٹ جاری نہیں کیے مگر فیصل آباد کے ریل بازار میں نئے نوٹوں کی غیر قانونی فروخت سر عام جاری ہے۔

یہاں عید الفطر کے قریب آتے ہی نئے کرنسی نوٹوں کا کالا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ہے، دس روپے والی گڈی چودہ سو روپے تک بلیک میں فروخت ہونے لگی۔

غیر قانونی دھندہ کرنے والوں کو انتظامیہ نے بھی مبینہ ملی بھگت سے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہرکسی کا اپنا ریٹ ہے پانچ سو روپے ایکسٹرا دے کر بھی گڈی لے رہے ہیں مجبوری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔