ہر پاکستانی کی خبر

فواد خان کی پوسٹ پر سونم کپور کا کمنٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

Image Source - Google | Image by
arynews.tv

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ سونم کپور کی جانب سے پاکستان کے سُپر اسٹار فواد خان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر کیا گیا مختصر سا کمنٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

فواد خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں بھرپور ایکشن میں دیکھا جا سکتا ہے۔ دیکھنے میں تو یہ کسی فلم کا سین معلوم ہوتا ہے لیکن انہوں نے پوسٹ میں تفصیلات شیئر نہیں کیں۔ ہاں، اداکار نے کیپشن میں ’COMING SOON‘ ضرور لکھا ہے جس سے مداحوں کی جستجو بڑھ گئی۔

جہاں سُپر اسٹار کے فینز نے پوسٹ پر تبصرے کیے وہیں بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے بھی ردعمل دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’فواد خان اسکرین پر ہمیشہ جادو چلاتے ہیں۔ جلد ہی فواد اور ان کی اہلیہ صدف سے ملاقات ہوگی۔‘

یاد رہے کہ فواد خان اور سونم کپور نے 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’خوبصورت‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔ اداکارہ کے حالیہ کمنٹ کا مداحوں نے یہی مطلب نکالا ہے کہ دونوں بہت جلد ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے والے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔