ہر پاکستانی کی خبر

اسلام آباد:پاکستان بار کونسل میں بھی اختلاف

اسلام آباد:پاکستان بار کونسل میں بھی اختلاف کھل کر سامنے آ گئے

ممبران کے ایک گروپ نے گزشتہ روز کا مشترکہ اعلامیہ مسترد کر دیا

ہم تمام ممبران پاکستان بار عدلیہ کی آزادی اور آئین کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، اعلامیہ

نام نہاد کانفرنس نے کے شرکاء کا طرز عمل عدلیہ کی آزادی اور آئین کی بالادستی اور قانون کی عملداری کے اصولوں کے خلاف ہے، اعلامیہ

گزشتہ روز اجلاس میں پاکستان بار کے 23 میں صرف 8 ممبران اور 150 بار کونسلوں میں سے صرف 18 صوبائی بار کونسلوں کے ممبران شریک ہوئے، اعلامیہ

ہم تمام ممبران چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، اعلامیہ

حکومتی ایماء پر چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ کے خلاف کی گئی کسی بھی سازش کا پرزور جواب دیں گے، اعلامیہ

چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ کے خلاف سازش کرنے والے سازشی محرکات کو بے نقاب کریں گے، اعلامیہ

ہم تمام ممبران پاکستان بار نام نہاد یوم سیاہ کو مسترد کرتے ہیں، اعلامیہ

اقلیتی گروپ کے فیصلے کو پاکستان بھر کے وکلا نے مسترد کر دیا ہے، اعلامیہ

ہم یوم سیاہ کو عدلیہ کی آزادی، قانون کی عملداری اور آئین کی بالادستی پر حملہ تصور کرتے ہیں، اعلامیہ

تمام فریقین سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک اور جمہوریت کے بہترین مفاد اور عوام کے لیے مل بیٹھیں، اعلامیہ

تمام سیاسی طاقتوں کو آگاہ کرتے ہیں کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات من و عن تسلیم کریں، اعلامیہ


تمام وکلا برادری، پارلیمنٹ اور قوم سے درخواست ہے آئین کی بالادستی اور سپریم کورٹ کے ساتھ ہر صورت کھڑے ہوں، اعلامیہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔