
شمالی امریکا کے ملک میکسیکو میں ایک شخص نے سوئمنگ پول پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو ہلاک کردیا

شمالی امریکا کے ملک میکسیکو میں ایک شخص نے سوئمنگ پول پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو ہلاک کردیا، غیر ملکی میڈیا
سوئمنگ پول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں،
مسلح شخص سوئمنگ پول کے پاس آیا اورفائر کھول دیا، عینی شاہدین
حملہ آور نے قریب موجود دکانوں میں بھی توڑ پھوڑ کی اور سوئمنگ پول کے سکیورٹی کیمروں اور مانیٹرکو بھی نقصان پہنچایا، عینی شاہدین
واقعے کی اطلاع ملنے پر ٹیم جائے وقوعہ پہنچی تو سوئمنگ پول خون کے باعث سرخ ہو رہا تھا، پولیس
7 افراد کی لاشیں سوئمنگ پول کے پاس موجود تھیں جب کہ ایک زخمی شخص بھی ملا جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس
پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے