ہر پاکستانی کی خبر

ہم نے جنرل باجوہ کے 2035 تک اقتدار میں رہنے کے پلان کو ناکام بنایا۔آصف زرداری

Image Source - Google | Image by
mmnews.tv

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے جنرل باجوہ کے 2035 ء تک اقتدار میں رہنے کے پلان کو ناکام بنایا۔ وہ کہتے تھے کہ میں 5 منٹ میں مارشل لا لگا سکتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں انتخابات کے اوقات پر اعتراض ہے، الیکشن پر نہیں۔ اتحادیوں سے بات چیت سے ہی گفتگو میں وزن پیدا ہوگا۔ تمام جماعتیں ایک ہی روز الیکشن کا مل کر فیصلہ کریں۔

انٹرویو کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعت کے کارکنان ہتھیار نہیں اٹھاتے بلکہ احتجاج کرتے ہیں۔ مجھے بتایا جائے اپوزیشن پر کون سا غلط کیس بنا؟ میرے اور عمران خان کے ڈومیسائل میں فرق ہے۔ ہم جیلوں اور بیرکوں میں قید گزار چکے ہیں۔

شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان مقبول نہیں ہیں بلکہ ان کے پاس بیچارے تنخواہ دار بچے ہیں۔ جنرل باجوہ نے مجھے بلایا اور کہا کہ آپ چاہتے ہیں تو میں عمران خان سے کہہ سکتا ہوں۔ وہ وزارتِ عظمیٰ سے مستعفی ہوجائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔