ہر پاکستانی کی خبر

شدید گرمی کے باوجود کعبہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرش ٹھنڈے کیوں رہتے ہیں؟

Makkah

سخت گرمی میں بھی لوگوں کو کعبہ اور مسجد نبوی کے چمکتے سفید سنگ مرمر کے فرش پر ٹھنڈا رکھا جاتا ہے جو انہیں سکون بھی فراہم کرتا ہے۔

تاہم، کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ فرش سال بھر، سخت گرم دنوں میں بھی ٹھنڈا یخ کیسے رہتا ہے؟

یہ بات عرب نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ان فرشوں کے نیچے نصب ٹھنڈے پانی کے پائپوں کی وجہ سے فرش ہمیشہ ٹھنڈا رہتا ہے، لیکن یہ غلط ہے اور مسجد کا تعمیراتی سامان ہی اس کی اصل وجہ ہے۔

آرٹیکل کے مطابق مساجد کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والا پتھر مشرقی یونانی جزیرے تھاسوس سے ماربل کا ہے جو بحیرہ ایجیئن میں کاوالا کے قریب ہے۔

یہ ‘سنو وائٹ’ سنگ مرمر اس پتھر میں دریافت ہونے والی سب سے غیر معمولی خصوصیات میں سے ایک ہے۔ یہ کسی بھی سنگ مرمر کی کم سے کم گرمی جذب کرتا ہے، جس کی وجہ سے فرش کی سطح ٹھنڈک کا احساس دلاتی رہتی ہے۔

یہ پتھر کہاں استعمال ہوتا ہے؟

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس پتھر کو تھاسوس کے جزیرے سے قدیم زمانے سے نکالا جارہا ہے اور یہ آج بھی یونان میں استعمال ہوتا ہے۔

اس پتھر سے کن بڑے مقامات کی تعمیر کی گئی؟

سنو وائٹ ماربل سے کئی معروف مقامات کے فرش، مجسمے اور دیواریں تعمیر کی گئی جن میں استنبول میں واقع مسجد آیا صوفیہ سمیت مقدونیہ کا قدیم مقبرہ ایمفی پولِس مشہور ہے۔

کئی خصوصیات کے مالک اس پتھر کی قیمت کیا ہے؟

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماربل فراہم کرنے والی کمپنی آر ایم ایس ماربل کے مطابق انفرادی ٹائلوں کی قیمت ڈھائی سو اور چار سو ڈالر فی مربع میٹر کے درمیان ہوسکتی ہے۔

تاہم سعودی عرب کے حکام نے عازمین کی آسانی اور انہیں سخت ترین درجہ حرارت سے محفوظ رکھنے کے لیے حرمین الشریفین میں کئی سالوں تک خاص سفید ماربل کو درآمد کیا۔

اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ  مسجد میں آنے والوں کو ننگے پاؤں داخل ہونا ہوتا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ حجاج گرمیوں میں شدید سورج سے خود کو بچانے کے لیے چھتریوں کا استعمال کرتے ہیں لیکن سنگ مرمر کے فرش پر انہیں کسی تحفظ کی ضرورت نہیں ہے۔

مزیدپڑ ھیں: ہفتہ 22 اپریل کو پاکستان میں عید الفطر منائی جاۓ گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔