
آئی فون 15 پرو کی تصاویر لیک ہو گئیں

arynews.tv
ستمبر میں متعارف ہونے جا رہے آئی فون 15 پرو کی تصاویر ابھی سے لیک ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی فون 15 سیریز کے پرو ماڈل کے ممکنہ ڈیزائن کی تصاویر سامنے آ گئی ہیں، ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے۔
ایپل مصنوعات کے حوالے سے خبروں اور افواہوں کی تفصیلات جاری کرنے والی ویب سائٹ 9to5mac نے آئی فون 15 پرو کے تصویری خاکے پوسٹ کیے ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ آئی فون 15 پرو میں ٹائٹینئم فریم استعمال کیا جائے گا۔
Apple iPhone 15 Pro renders.#iPhone #iPhone15Pro #Apple pic.twitter.com/2SRhwAtyJR
— Abhishek Yadav (@yabhishekhd) April 8, 2023
ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دیے جانے کا امکان ہے، جس کا مطالبہ صارفین کافی عرصے سے کر رہے ہیں۔