
نادیہ حسین اور بابر علی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

arynews.tv
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ اور بابر علی ڈائیلاگ پر لپسنگ کررہے ہیں۔
ویڈیو میں بابر علی اور نادیہ حسین کے ساتھ ایک لڑکا اور لڑکی بھی موجود ہیں۔
نادیہ حسین نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔