
سرکٹے سانپ سے نوجوان نے خود کو کیسے بچایا، ویڈیو وائرل

arynews.tv
یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ اگر کسی بھی جاندار کا سر جسم سے کاٹ کر علیحدہ کردیا جائے تو وہ چند سیکنڈوں میں یا شاید اس سے بھی کم وقت میں مرجائے گا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ کا سر کٹ کر جسم سے علیحدہ ہوچکا ہے لیکن پھر بھی اس نے انسان پر حملہ کردیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی خوف زدہ ہوگئے۔
ویڈیو میں نظر آنے والا یہ شخص سانپ کے سربریدہ جسم کی دم کو قینچی سے پکڑ کر ہلکا سا دبا رہا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر دوسرے ہی لمحے اس سرکٹے سانپ نے پلٹ کر حملہ کیا جس پر نوجوان نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو بچا لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین مختلف کمنٹس کررہے ہیں ایک صارف کا کہنا تھا کہ سانپ کی اس طرح حرکت کرنے کی ایک خاص وجہ ہے اور وہ یہ کہ سانپ کا سر کاٹنے کے کچھ دیر بعد تک اس کے پٹھوں میں طاقت موجود رہتی ہے اور اسی یاد داشت کے ساتھ وہ اپنا دفاع کرتا ہے۔