ہر پاکستانی کی خبر

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری کی جانب سے عیدالفطر کے چاند کی تاریخ بتادیگئ۔

Image Source - Google | Image by
urdu.geo.tv

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آئے گا لہٰذا عید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل کو منائی جائے گی۔

 نجی ویب نیوز(urdu.geo.tv)کی رپورٹ کے مطابق جیو نیوز سے فون پر بات کرتے ہوئے خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق نیا چاند صبح 9 بجکر 13 منٹ پر پیدا ہوگا، اس روز چاند کی عمر 10 گھنٹے سے بھی کم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دکھائی دینے کیلئے چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے، اس روز مطلع صاف ہوا تو بھی چاند دکھائی نہیں دے گا۔

خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ  21 اپریل کو 30 رمضان اور 22 اپریل کو یکم شوال ہوگی لہٰذا 20 اپریل کی شام موصول ہونے والی کوئی بھی شہادت جھوٹی ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔