ہر پاکستانی کی خبر

جسٹس اطہر من اللہ کو پی ٹی آئی کے حامیوں سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

Image Source - Google | Image by
geo.tv

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے حامی سوشل میڈیا سے ان پر تنقید کر رہے ہیں۔ 

پنجاب اور خیبرپختونخوامیں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کا تفصیلی نوٹ جاری کردیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ از خود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا، ازخود نوٹس کی کارروائی نے عدالت کو غیر ضروری سیاسی تنازعات سے دوچار کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ان پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ 

خیال رہے کہ جب جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے تو انہوں نے خاتون جج دھمکی کیس سمیت دیگر مقدمات میں عمران خان کے حق میں فیصلے کیے تھے۔ 

اس وقت عمران خان نے کہا تھا کہ وہ جسٹس اطہر من اللہ کا ہر فیصلہ تسلیم کریں گے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔