مریم اورنگزیب کی پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے حکمران جماعتوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی واپسی سے متعلق افواہوں پر تردید
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے حکمران جماعتوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی واپسی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکمران اتحاد کی جماعتوں کی قیادت کی طرف سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت میں شامل جماعتیں ملک بھر میں بیک وقت انتخابات کی خواہاں ہیں تاہم کاغذات واپس لینے سے متعلق اطلاعات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
انہوں نے ذرائع ابلاغ پر بھی زور دیا کہ وہ ایسی خبروں کی اشاعت سے پہلے جماعتوں کے ترجمانوں سے تصدیق کرلیا کریں۔