سپریم کورٹ اپنے فیصلے سے رجوع کرے، فل کورٹ بنادے، جو فیصلہ آئے گا قبول ہوگا: وزیراعظم

Image Source - Google | Image by
urdu.geo

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے سے رجوع کرے، فل کورٹ بنادے ، جو فیصلہ آئے گا ، ہمیں قبول ہوگا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق 9 ججوں کا بینچ بنا ، 3  ججز پر رہ گیا ، اگر فل کورٹ کا مطالبہ مان لیا جاتا تو ملک میں کون اس سے اختلاف کرتا؟ کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے نہیں بھاگ سکتی ، جو پارٹی الیکشن سے بھاگے گی اس کی سیاست اسی دن دفن ہوجائے گی۔ 63 اے کے قانون کو ری رائٹ کیا گیا ، ہم نے اپیل دائر کی ہوئی ہے اس کا کچھ اتا پتا نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لائرز کمپلیکس اسلام آباد میں خطاب کے دوران کہا کہ 9 ججوں کا بینچ بنا جو  3 ججز پر رہ گیا، فل کورٹ کامطالبہ مان لیا جاتا تو کون اس کےفیصلے سے اختلاف کرتا؟

انہوں نے کہا کہ وکلا کا تعلق قانون کی حکمرانی کیلئے قربانیاں دینے والے طبقے سےہے، وکلا نے جو مقام حاصل کیا وہ پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیاگیا، وکلا نےعدلیہ کی بحالی کیلئے قربانیاں دیں، لائرز کمپلیکس میں اسپورٹس کمپلیکس بھی بنایا جائے، اسپورٹس کمپلیکس نہیں ہوگا تو لائرز کمپلیکس بھی نہیں ہوگا، منصوبے کیلئے رقم کہاں سے آئے گی، میں آپ کو کان میں بتادوں گا، لائرز کمپلیکس کی تعمیر  پر  ایک ارب 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے عدلیہ کی بحالی کیلئے ڈنڈے کھائے، گولیاں کھائیں، ہمیں حکم دیا جاتا ہے وزیراعظم اکیلا کچھ نہیں کابینہ ہے، جنہوں نے یہ حکم دیا وہ اپنے اوپر کیوں لاگو نہیں کرتے؟ نظریہ ضرورت نے پاکستان کو کہاں پہنچا دیا ہے؟ ججز اور عدلیہ کا ہم سب کو احترام کرنا چاہیے، جو قانون کسی اور کیلئے بنائیں اپنے اوپر بھی لاگو کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔