
الیکشن سے بگاڑ بڑھے گا، ملک کھائی میں گر رہا ہے، حکومت کو کام کرنے دیا جائے۔ میاں زاہد حسین

میاں زاہد حسین نے کہا کہ بعض افراد کے خیال میں موجودہ حالات میں الیکشن ضروری ہیں مگر وہ یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے جس سے وہ برسراقتدار آنے کے بعد ملک کے تمام سنگین مسائل چٹکی بجاتے حل کر لے گی۔ جب تک اس کھیل کے تمام کھلاڑی خود اپنے اوپر قوائد و ضوابط اور حدود و قیود لاگو نہیں کرتے اس وقت تک ایک چھوڑ دس الیکشن بھی ہو جائیں تو ملک میں استحکام نہیں آئے گا بلکہ عدم استحکام ہی بڑھے گا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ جس طرح نگران وزیراعظم کے انتخاب کے لئے حکومت اور اپوزیشن کا متفق ہونا ضروری ہے اسی طرح چیئرمین سینیٹ کے لئے بھی ایسا ہی کیا جائے تاکہ کم از کم ایوان بالا میں استحکام حاصل ہوسکے۔
میاں زاہد حسین
(ستارہ امتیاز، آنریری پی ایچ ڈی)
0305-8233364 | 0343-2226888
0325-8233364 | 0346-8282036
سابق وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنا لوجی، سندھ
صدر پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم (پی بی آئی ایف)
چئیرمین نیشنل بزنس گروپ پاکستان (این بی جی)
صدرآل کراچی انڈسٹریل الائنس (اے کے آئی اے
چیئرمین آل پاکستان لبریکنٹس مینوفیکچررزایسوسی ایشن (ایپلما)
سابق چیئرمین کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)