ہر پاکستانی کی خبر

عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں وارنٹ تبدیلی اور دیگر 3کیسز میں عبوری ضمانتوں کا تحریری فیصلہ جاری

Image Source - Google | Image by
urdu.geo

عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ کو قابل ضمانت میں تبدیل کرنے سمیت دیگر 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کا تحریری فیصلہ جاری۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں  ناقابل ضمانت وارنٹ کو قابل ضمانت میں تبدیل کرنےکا 2 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہےکہ پہلے بھی24 مارچ کو عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کو قابل ضمانت میں تبدیل کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے 24 مارچ کا سیشن عدالت کا فیصلہ دستیاب تھا، فیصلےکے ساتھ ناقابل ضمانت وارنٹ کی کوئی کاپی منسلک نہیں۔

 فیصلے کے مطابق تفتیشی افسر نےکہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل نہیں کی گئی، جوڈیشل مجسٹریٹ کو ناقابل ضمانت کی جگہ پہلے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنا چاہیے تھا، اعتراضات پر مبنی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بھی عمران خان کی3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت کا کہنا ہےکہ عمران خان جے آئی ٹی میں شامل تفتیش ہوں، جےآئی ٹی تفتیش مکمل کرے، عمران خان 13 اپریل کو دوبارہ پیش ہوں۔

یاد رہے کہ عمران خان پر ظل شاہ کے معاملے، پولیس تشدد اور جلاؤگھیراؤ کے3 مقدمات درج ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔