ہر پاکستانی کی خبر

عمران خان ضرورت سے زیادہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں کر رہے ہیں۔ عدالت

Image Source - Google | Image by
dunyanews.tv

 اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کے خلاف تھانہ سنگجانی مقدمے میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تو جج نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان کی ضرورت سے زیادہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں آ رہی ہیں۔

نجی ٹی وی (دنیا نیوز) کی رپورٹ کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے پر عمران خان کے خلاف تھانہ سنگجانی میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے خلاف کیس کی سماعت کی، عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ اور پراسیکیوٹر عدنان علی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

جج نے ریمارکس دئیے کہ بہت زیادہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں آگئی ہیں، ایک کے بعد ایک آرہی ہیں، عمران خان کی ضرورت سے زیادہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں آرہی ہیں۔

عمران خان کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ 6 اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہے۔

جس پر جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دئیے کہ تو پھر 6 اپریل کو اس عدالت میں بھی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت رکھ لیں؟ اپنے کیریئر میں آج تک میں نے ایسی عدالت نہیں چلائی جیسے آپ کی وجہ سے چلانی پڑی۔

جج نے مزید ریمارکس دئیے کہ آج عدالت واقعی عدالت لگ رہی ہے کیونکہ غیر متعلقہ لوگ عدالت میں موجود نہیں، میری عدالت میں 700 ملزمان کے کیس کی سماعت بھی ہو چکی ہے، آئندہ عدالت میں صرف متعلقہ افراد کو آنے کی اجازت دی جائے گی۔

بعدازاں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت میں آدھے گھنٹے کا وقفہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا ایک اور ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔