ہر پاکستانی کی خبر

شاہ رخ خان نے پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

Image Source - Google | Image by
arynews.tv

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کرنے کی ماضی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں برس ہونے والے ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کے وینیو کا تنازع پر شاہ رخ خان کی ماضی کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کررہے ہیں۔
ویڈیو میں کنگ خان پاکستانی کرکٹرز کے آئی پی ایل میں کھیلنے سے متعلق گفتگو کررہے ہیں، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹرز ٹی ٹوینٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں۔
شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں آل راؤنڈر عبدالرزاق کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتا تھا لیکن نیلامی سے قبل ہی اس کا تذکرہ اخبارات میں ہونے لگا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں میری ٹیم میں وسیم اکرم سمیت پانچ کھلاڑی شامل تھے جس کی وجہ سے مجھ پر تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ اس ٹیم میں بہت سے پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔
شاہ رخ خان نے بتایا کہ پاکستان کے 11 کرکٹرز آئی پی ایل کی نیلامی کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے تھے لیکن آخر میں ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے تعلیمی نصاب میں بابر کا نام شامل، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے اس کو شرمندگی کا سبب قرار دیتے ہوئےکہا کہ بحیثیت ’کے کے آر‘ ٹیم کے مالک یہ میرے لیے شرمندگی کا باعث ہے کہ ہم سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کسی ایک ملک کی ٹیم کے کھلاڑیوں،’ جو سب سے بہترین ہیں’ کو ٹیم میں شامل ہی نہ کریں۔
انہوں نے اس وائرل ویڈیو کے اختتام میں نوجوان مداحوں سے کہا کہ کھیل کو سیاست سے پاک رکھیں، ان نفرتوں کو ختم کریں اور مزید نہ بڑھائیں، ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے ہمسائیوں کی طرح رہیں۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو 2010 یعنی 13 سال پرانی ہے، اس انٹرویو کے وقت شاہ رخ خان کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک تھے جو کہ ٹیم کو منتخب کیے جانے سے متعلق دباؤ کا تذکرہ کر رہے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔