
لاہور: ریسٹورینٹس اور فوڈ پوائنٹس کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری-

/city42.tv
لاہور کی بیکریوں اور فوڈ آؤٹ لیٹس کے نئے اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے رمضان المبارک کے دوران کاروباری اوقات میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، شہر میں ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو افطار سے صبح 6 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت ہوگی، جب کہ تمام بیکریاں پورے رمضان میں ایک بجے تک کھلی رہ سکتی ہیں۔
عید کے تینوں دن بیکریوں کو رات ایک بجے تک کھلے رہنے کی اجازت ہوگی لیکن ہسپتال، فارمیسی، لیبز، دودھ کی دکانوں اور تندوروں کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔