ہر پاکستانی کی خبر

بھارت کے تعلیمی نصاب میں بابر کا نام شامل، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Image Source - Google | Image by
cricketpakistan.com

انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) کی نصابی کتاب کے اسپورٹس سیکشن میں اب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام کو شامل کیا گیا ہے۔
بابر اعظم کو ہندوستان کی نصابی کتاب کے آٹھویں باب میں شامل کیا گیا ہے جس میں سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، ایم ایس دھونی، کرس گیل، اور روہت شرما سمیت سابقہ ہندوستانی کرکٹ گریٹز شامل ہیں۔

  کتاب میں کرکٹرز کے عرفی ناموں پر مبنی ایک سوال لکھا گیا ہے، جیسا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ کتاب میں لکھا گیا ہے کہ بھارت میں کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے اور کرکٹرز مشہور شخصیات ہیں، کیا آپ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے عرفی نام جانتے ہیں؟ کوئز میں طلباء کو کرکٹرز کو ان کے متعلقہ عرفی ناموں سے ملانا تھا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر کے جوابات میں بابر اعظم کا عرفی نام "بوبی” لکھا ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔