حکومتی بل نواز شریف کو این آر او دینے کی ایک اور بھونڈی کوشش ہے: چوہدری پرویز الہٰی ۔

Image Source - Google | Image by
urdu.geo

تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومتی بل نواز شریف کو ایک اور این آر او دینے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔

سابق اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ نوازشریف جب بھی واپس آئیں گے وہ سیدھا جیل جائیں گے، حکومتی بل نواز شریف کو ایک اور این آر او دینے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بل میں ترمیم کے بعد نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو اپیل کا موقع دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو پارلیمنٹ کی طرف سے ہدایت نہیں دی جا سکتی، اور شہباز شریف اور پوری پی ڈی ایم کا مقصد سپریم کورٹ کو آئین کا دفاع کرنے سے روکنا ہے۔ آئین کے مطابق صرف سپریم کورٹ کو آئین کی تشریح کا اختیار حاصل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔