
سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں کس نے دی؟

ممبئی: پولیس نے راجستھانی مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس نے مبینہ طور پر بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے اسٹار سلمان خان کو ای میل کے ذریعے دھمکی دی تھی۔
بھارتی میڈیا:
بھارتی میڈیا کے مطابق مجرم جس کی شناخت 21 سالہ دھکر رام وشنوئی کے نام سے ہوئی ہے، مبینہ طور پر مرحوم پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے والد اور سپر اسٹار کو دھمکیاں دینے میں ملوث ہے۔
پنجاب پولیس دھکر رام وشنوئی کو بھی پکڑ کر پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے، جسے لونی پولیس نے حراست میں لیا تھا اور ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
مستقبل میں تمہاری حالت بھی سدھو موسے والا جیسی کروں گا: سلمان خان کو دھمکی
لونی پولیس کے ایک آفیسر نے بتایا کہ ممبئی پولیس کی اطلاع پر دھاکڑ رام وشنوئی کو گرفتار کیا، اس نے اداکار کو بذریعہ ای میل دھمکی دی کہ ’مستقبل میں تمہاری حالت بھی سدھو موسے والا جیسی کروں گا۔‘
گلوکار سدھو موس والا کے قتل کے بعد سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں جس کے بعد سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔