
آئی سی سی کی جانب سے اپڈیٹ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، جانئے نمبر ون بلے باز کون؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی گئ ہے۔
ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ:
ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو اور پاکستان کے محمد رضوان بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے تیسرے اورپاکستان کے کپتان بابرعظم چوتھے نمبر پر برقرار، جب کہ جنوبی افریقہ کے ریلی روسو تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر رینک۔
ٹی ٹوئنٹی باؤلرز:
ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر اور سری لنکا کے ہسرنگا دوسرے نمبر پر ہیں- جب کہ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر 10ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹاپ ٹین ٹی ٹوئنٹی بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں۔
"پاکستانی باؤلرز رینکنگ میں شاداب خان 12ویں اور حارث رؤف 17 ویں نمبر پر رینک-"
ٹاپ آل راؤنڈر:
ٹاپ دو ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور بھارت کے ہاردک پانڈیا ہیں، پاکستان کے شاداب خان چوتھے نمبر پر ہیں۔
آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اور پاکستان کے بابر اعظم ون ڈے باؤلرز رینکنگ اور ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں پہلے نمبر پر سرفہرست ہیں۔