
وزیراعظم کا پنجاب اور کے پی کے انتخابات کیس سے متعلق سپریم کورٹ جانے کا امکان

Urdu.Geo
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی میں انتخابات میں تاخیر کو چیلنج کرنے والے کیس کی دوسری سماعت آج پھر ہوگی۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے وفاقی کابینہ کے ارکان کو ساڑھے گیارہ بجے تک سپریم کورٹ پہنچنے کی ہدایت ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی اس معاملے پر سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں شرکت کا امکان ہے۔
ایمرجنسی کے اعلان سے ہی انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں، چیف جسٹس:
گزشتہ روز سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں تاخیر صرف ایمرجنسی کے اعلان سے ہو سکتی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نےکہا کہ سادہ سا سوال ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ آگے کرسکتا ہے یا نہیں، اگر الیکشن کمیشن کا اختیار ہوا تو بات ختم ہوجائےگی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: آئین کے مطابق عام انتخابات وقت پر ہونے چاہیے: سپریم کورٹ