ہر پاکستانی کی خبر

آج رات کراچی میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے

Image Source - Google | Image by
Urdu.Geo

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج شام یا رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں تک مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، شام یا رات کے وقت ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23.9 ڈگری سیلسیس رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے اور 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔