ہر پاکستانی کی خبر

کامران ٹیسوری کے مطابق، گورنر ہاؤس میں 50 ہزار افراد کے لیے آئی ٹی ٹریننگ کورسز کرانے کا اعلان۔

Image Source - Google | Image by
Urdu.Geo

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ گورنر ہاؤس میں عید کے بعد 50 ہزار افراد کو آئی ٹی ٹریننگ کورسز کرائے جائیں گے ۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اپنے پسندیدہ کھانے سے لطف اندوز ہونے کے لیے برنس روڈ پر قائم ریسٹورینٹ پہنچے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے نجی ٹی وی چینل جیونیوز کو جاری بیان میں کہا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں اسے سوشل میڈیا پر شائع کرتا ہوں تاکہ لوگ مجھ تک آسانی سے پہنچ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ باغات کے مالکان فروٹ مہنگا دے رہے ہیں، لوگ مہنگائی اور اسٹریٹ کرائم سے پریشان ہیں اور میں ان کے ساتھ بھی بات کروں گا اور لوگوں کے مسائل کے لیے میں نے سندھ حکومت کو بھی خط لکھا ہے۔

کامران ٹیسوری کے مطابق عید کے بعد 50 ہزار افراد گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کی تربیت حاصل کریں گے۔ خواتین ابتدائی مرحلے میں کلاسز لیں گی۔ ان کورسز کے ذریعے لوگ موبائل فون پرکام کرکے پیسے کماسکیں گے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔