
محمد حارث: افغانستان کی سیریز میں شکست کا ذمہ دار خود کو قرار دیدیا۔

Urdu.Geo
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر محمد حارث نے افغانستان کے خلاف سیریز میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی۔
حارث نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مطلوبہ نتائج نہیں ملے۔
محمد حارث ٹوئٹ:
Dear my nation. Not the result we wanted. I am responsible as I did not provide a good start for my team. Really sorry but we will learn from this experience and come back stronger In ShAA Allah.
— Muhammad Haris (@iamharis63) March 27, 2023
خود کو ذمہ دار قرار دیتے ہوۓ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کیا جس کا مجھے افسوس ہے۔
محمد حارث نے لکھا کہ ہم اس تجربے سے سیکھیں گے اور مستقبل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
ان کے چاہنے والے حارث کی تعریف کر رہے ہیں اور انہیں ان کے ٹویٹ کے جواب میں ہمت رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: افغان کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے خلاف جیت کے بعد کھلاڑیوں کیلئے کن انعامات کا اعلان؟
واضح رہے کہ افغانستان کے پہلے تین میچوں میں نوعمر بلے باز محمد حارث صرف 22 رنز ہی بنا پائے تھے۔
گزشتہ روز کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی تھی۔ افغانستان نے پہلے دو میچ جیتے تھے۔