
اگر وہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ کوئی ایک ہی رہے گا تو وہ نہیں رہیں گے: عمران خان کی جانب سے رانا ثناء کو جواب

Urdu.Geo
اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ردعمل ۔
اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ دونوں کا رہنا بہتر ہے لیکن اگر وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ ایک رہے گا تو وہ نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب قانون کی حکمرانی ہے، جو امپائرز کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں وہ لیول پلیئنگ فیلڈ کے بارے میں کیا جانیں۔