ہر پاکستانی کی خبر

نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز نوجوان پلیئرز کھیلیں گے یا سینئرز؟

Image Source - Google | Image by
Urdu.GEO

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کرکٹ بورڈ نوجوان کرکٹرز کو موقع دینے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام کرایا جانا تھا اور ون ڈے سیریز میں ان کو شامل کیے جانے کا امکان تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک رائے یہ بھی پائی جاتی ہے کہ چونکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، اس لیے پلان کے مطابق پاکستان بھی نوجوان کھلاڑی کھلائے، ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کو اعتماد ملے گا اور وہ اچھا پرفارم کریں گے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کی طرح نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم افغانستان کی سیریز میں شکست کے بعد اس فیصلے پر نظر ثانی کا امکان ہے۔
سینئر کھلاڑیوں کو ممکنہ طور پر ون ڈے سیریز میں شامل ہو نا تھا اور سینئر کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آرام کرایا جانا تھا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی رائے ہے کہ پاکستان کو نوجوان کھلاڑیوں کی اتنا ہی سپورٹ کرنا چاہیے جس طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم کرتی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی گھر پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ ان کا اعتماد بڑھے گا۔
پلان میں کہا گیا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے یا نہ دینے کے بارے میں فیصلہ اس ہفتے کیا جائے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 14 اپریل سے لاہور میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔