ہر پاکستانی کی خبر

افغان کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے خلاف جیت کے بعد کھلاڑیوں کیلئے کن انعامات کا اعلان؟

Image Source - Google | Image by
Urdu.geo

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تاریخی فتح پر افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کردی ۔ 

اتوار کو تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔

گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔ جواب میں افغان ٹیم نے ہدف 20ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

افغانستان نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے مطابق، 15 رکنی قومی ٹیم کے اسکواڈ کو اب بالکل نیا آئی فون اور انعامی رقم ملے گی جس میں مجموعی طور پر تین ہزار ڈالر ، بیک اپ کھلاڑیوں کے لیے دو ہزار ڈالر اور ایڈمن اسٹاف کے لیے ایک ہزار ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔