شاہ عالم مارکیٹ میں بھی کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں اور راوی پل اور ریلوے سٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
سگیاں پل، انجینئرنگ یونیورسٹی روڈ، شاہدرہ، راوی ٹول پلازہ، بٹی چوک سے مینار پاکستان جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں، اس کے علاوہ نیازی چوک، دہلی گیٹ اور ڈوموریہ پل کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ انچارج میٹروبس کے مطابق ریلی کے نتیجے میں میٹروبس کا روٹ کٹ گیا ہے اور میٹروبس فی الحال گجمٹہ سے ایم اے او کالج تک چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو آج رات مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے دی ہے۔