ہر پاکستانی کی خبر

اگرعمران خان کو یقین ہے کہ ان کے قتل کی سازش ہو رہی ہے تو ثبوت پیش کریں، پنجاب حکومت

Image Source - Google | Image by
Urdu Geo

پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ ہمارے پاس عمران خان کے گھر پر چھاپے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ عمران خان ان الزامات کی آڑ میں عدالتوں سے استثنیٰ چاہتے ہیں، زمان پارک کا نوگو ایریا اسٹیٹس بحال کرنا چاہتے ہیں، اگر انہیں آئی جی پر اعتماد نہیں تو پھر وہ پولیس کی سکیورٹی لے کر کیوں بیٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بنائی گئی داستان ہے اور ہمیں عمران خان کے گھر پر چھاپے کی کوئی اطلاع نہیں ۔ عمران خان اپنے قتل کی سازش کے الزام پر قائم رہتے ہیں تو اس کا ثبوت فراہم کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی لازمی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔