ہر پاکستانی کی خبر

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی مزار قائد پر حاصری.

Image Source - Google | Image by
Urdu Geo

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ مزار قائد پر حاصری. 

  • مزار پر فاتحہ خوا نی اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے دعا.
  • گورنر سندھ کی پوم پاکستان کے موقع پوری قوم کو مبارک باد
  • وطن عزیز کے حصول کے لئے ہمارے بزرگوں نے ان گنت قربانیاں دیں۔ گورنرسندھ

آزادی ایک نعمت ہے اور ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے ہمیں ایک آزاد ریاست سے نوازاہے ۔ یہاں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی مکمل آزادی ہے. وطن عزیز میں تمام رنگ و نسل کے شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ 75 برسوں کے تجربات کی روشنی میں ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے یکجا ہو کر کام کرنا ہوگا ۔  ہمیں بانیان پاکستان کے افکار کے مطابق اپنے تمام اختلافات بھلا کر ایک متحد قوم کی حیثیت سے انتھک محنت کرنا ہوگی۔ گورنر سندھ  

ہمیں قومی مقاصد کے حصول کے لئے اتحاد ، ہم آہنگی اور مکمل یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ ہمیں یوم پاکستان کے موقع پر یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم منظم ، متحد اور مہذب قوم ہیں۔ گورنر سندھ

وزیراعلی سندھ کی میڈیا سے گفتگو:

سندھ اسمبلی نے پاکستان بنانے پہلی قراردار پاس کی ایک بار پھر دہشتگرد امن خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں- آج کے دن ہمیں شہدا کو یاد کرنا چاہیئے آج پہلا روزہ بھی ہے میں سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں- آج کے روز کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے- یہ پاکستان کا حصہ ہے پاکستان حصہ بنے گا- وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ

ہمیں اسوقت یکجا اور متحد رہنے کی ضرورت ہے دہشت گرد کوشش کررہے ہیں اس ملک اور یہاں کے لوگوں کو مشکل میں ڈالیں- آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا چاہیے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا- وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔