
پنجاب اسمبلی کے لیے 30 اپریل کو ہونے والا الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔ 8 اکتوبر کی نئی تاریخ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

Urdu Geo
الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کے باضابطہ حکم نامے کے مطابق اب پنجاب میں انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو ہونا تھے اور سپریم کورٹ کی ہدایت پر پولنگ کا ٹائم ٹیبل بھی جاری کر دیا گیا تھا۔