ہر پاکستانی کی خبر

ملک کے مختلف مقامات پر آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 160 سے زائد زخمی ہوئے۔

Image Source - Google | Image by
Urdu.Geo.TV
گزشتہ رات اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سب سے زیادہ نقصانات خیبر پختونخوا زلزلے میں ہوئے جہاں 9 افراد کے جاں بحق ہوئے – زلزلے کے نتیجے میں ملک بھر میں 160 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ منگل کی رات پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 47 منٹ پر آیا۔ افغان ہندوکش کا علاقہ زلزلے کا مرکز رہا۔ ترکمانستان، ہندوستان، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان، چین، افغانستان اور کرغزستان بھی زلزلے کے جھٹکوں سے متاثر ہوئے۔ پشاور، کوہاٹ اور صوابی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور، کوئٹہ اور راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ بہاولپور، لودھراں، ڈی جی خان، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پارا چنار، کرک اور لکی مروت، مردان، باجوڑ اور ملحقہ اضلاع میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسکردو اور چلاس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کلمہ طیبہ کہتے ہوئے خوفزدہ لوگ گھرو ں سے باہر آگئے۔ این ڈی ایم اے کی زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری(h 1) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ فراہم کر دی ہے۔ اسلام آباد کے علاقے ایچ الیون میں خداداد ہائٹس بلڈنگ کو نقصان پہنچا، گلگت بلتستان کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک بند ہوگئی، این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں زلزلے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 66 افراد زخمی۔ صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی جبکہ چترال میں مکان کی چھت، دیوار اور چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔ اسپتالوں میں الرٹ جاری (h2) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر اسلام آباد کے اسپتالوں کو الرٹ بھیج دیا گیا۔ پولی کلینک اور پمز ہسپتال میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث الرٹ جاری کر دی گئی۔ وزیر صحت کے مطابق، ہسپتال انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔