ہر پاکستانی کی خبر

بھارتی اداکارہ حنا خان نے رمضان سے قبل اپنا پہلا عمرہ ادا کرلیا

Image Source - Google | Image by
Urdu Geo

بھارت کی نامور اداکارہ اور بگ باس 11 کی امیدوار حنا خان نے رمضان سے قبل اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پہلا عمرہ ادا کرلیا۔
حنا خان کی جانب سے منگل کے روز انسٹاگرام پر مکہ مکرمہ سے اپنی تصاویر جاری کی گئیں اور انہوں نے بتایا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے فیملی کے ساتھ مکہ آئی ہیں۔
حنا خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی اور بتایا کہ ان کا پہلا عمرہ مکمل ہوگیا ہے، ساتھ ہی اداکارہ نے ان کی دعائیں قبول ہونے کی بھی دعا کی۔
عمرہ کی ادائیگی کے دوران حنا نے سفر کی بھی کچھ تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے شیئر کیں۔
واضح رہے کہ حنا خان کو بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف ڈرامہ سیریل ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ میں اکشرہ کے کردار سے مقبولیت حاصل ہوئی۔
بعدازاں 2017 میں وہ رئیلیٹی شو بگ باس سے 11ویں سیزن میں دکھائی دیں، حنا بگ باس 11 کی رنر اپ رہی تھیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔