
2023میں اکاؤنٹ میں کتنا بیلنس ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ نصاب جاری

Urdu Geo
کراچی: وزارت برائے غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ نے 2023 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا ہے۔
وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے زکوٰۃ کےنصاب کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایک لاکھ 3 ہزار159 روپے یا اس سےزائد بیلنس کے سیونگ اکاؤنٹس پرزکوٰۃ لاگو ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لاکھ 3 ہزار159روپےسےکم بیلنس کےسیونگ کھاتوں سےزکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔
وزارت غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کی جانب سے جاری کردہ زکوٰۃ کی شرح سے متعلق نوٹیفکیشن کے مطابق زکوٰۃ کا اطلاق سیونگ اکاؤنٹس میں کم از کم 1 لاکھ 3 ہزار 159 روپے کے بیلنس پر ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 1 لاکھ 3 ہزار 159 روپے سے کم بیلنس والے بچت کھاتوں کی زکوٰۃ نہیں ہوگی۔