
صدیقی جان ہماری جان ہے، وہ صحافت کا علمدار ہے ، صحافت میں آزادی پہلی شرط ہے۔ فردوس نقوی

sachkhabrain.com
روزانہ کی بنیاد پر صحافیوں کی گرفتاری کے اوپر رہنما پی ٹی آئی فردوس نقوی کا کہنا ہے کہ صدیقی جان ہماری جان ہے وہ صحافت کا علمدار ہے ، صحافت میں آزادی پہلی شرط ہے۔
جو لوگ آزادی رائے کو روک رہے ہیں ہم اسکو نہیں مانتے۔
فردوس نقوی نے مزید کہا کہ پیمرا بھی اگر روکتی ہے تو ہم اسکو بھی نہیں مانتے جو صحافیوں کو اظہارِ رائے کا حق نہیں دے ہم ایسی پیمرا کو نہیں مانتے۔ پہلے عدالت سے فیصلہ کرواؤ، اگر عدالت فیصلہ دے اسکو بولنے کا حق نہیں تو روکو۔ فردوس نقوی
عدالت کے فیصلے سے پہلے پابندی لگانا آمریت کی نشانی ہے ۔ اس ظلم و ستم کو ہم نہیں سہینگے۔ سب صحافیوں کو کھڑا ہونا ہے حق سچ کے لیے۔ صحافیوں کو سچ بولنے سے کوئی چپ نہیں کرا سکتا۔ عوام دیکھ چکی ہے پی ڈی ایم حکومت کا جھوٹ ، عوام سچ جانتی ہے۔ آزادی صحافت کے ساتھ ہم سب ایک کھڑے ہیں۔ فردوس نقوی