صدر علوی نے سول سوسائٹی کے اراکین اور صحافیوں کی شاندار خدمات کو سراہا اور پاکستان کی بہتری کے لیے آئی ٹی انڈسٹری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور صدارتی اقدام برائے مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ کے زیر اہتمام ایک تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کو تیزی سے بڑھتی ہوئی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی صنعت پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سیلانی ماس آئی ٹی ٹریننگ پروگرام کے کامیاب طلباء کو سپورٹ کرنے والے سرپرستوں کی تعریف کی۔
صدر علوی نے سول سوسائٹی کے ارکان اور صحافیوں کی شاندار خدمات کو بھی سراہا جن میں فیصل عزیز خان بھی شامل ہیں جنہیں پی آئی اے آئی سی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فیصل عزیز خان نے کہا، ” پاکستان ٹیکنالوجی کے کاروبار میں اعتماد اور صلاحیت رکھتا ہےـ چوتھی صنعتی انقلاب میں پاکستان نے بہت مضبوطی سے (پی آئ اے آئ سی) کے ذریعے قدم رکھاـ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ ایک (اسٹریجٹک ایڈوائز ر) کے طور پر اس پروگرام پر کام کرنے کا موقع ملا ـ” اور ہم نےپاکستان بھر میں ہزاروں نوجانوں کو ٹیکنالوجی کی تعلیم اور تربیت فراہم کی ہےـ
صدر علوی نے آئی ٹی انڈسٹری کی صلاحیت سے متعلق خاص طور پر مشکل حالات میں فوری اور مطلوبہ نتائج کی فراہمی پر روشنی ڈالی – انہوں نے SWIT کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی اور PIAIC کے COO ضیاء خان کی ملک میں آئی ٹی کو فروغ دینے کی کوششوں کی تعریف کی –
صدر علوی کی طرف سے شروع کۓ گۓ ادارہ (PIAIC) کا مقصد آرٹیفیشل انٹیلی جنس، بلاک چین، انٹرنیٹ آف تھنگز، اور کلاؤڈ مقامی کمپیوٹنگ میں تعلیم، تحقیق اور کاروباری مواقع کو فروغ دینا ہے۔