ہر پاکستانی کی خبر

شاہد آفریدی کی ایک مداح کو بھارتی پرچم پر آٹو گراف دینے کی ویڈیو وائرل ۔

Image Source - Google | Image by
Urdu.Geo.TV

ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی کی قطر میں لیجنڈز لیگ میں مداح کے لیے بھارتی ترنگے پر دستخط کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ہے۔

قطر میں لیجنڈز لیگ کرکٹ کے سنسنی خیز سیزن کے دوران، ویڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ شاہد آفریدی سے ایک مداح نے اپنے جھنڈے پر آٹو گراف کی درخواست کی۔
آفریدی نے مداح کی خواہش پر بھارتی پرچم پر دستخط کر دیئے۔
بھارتی پرچم پر شاہد آفریدی کے آٹو گراف کو بھارتی اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین دونوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کی قیادت میں ایشیا لائنز نے لیجنڈز لیگ جیت لی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔