ہر پاکستانی کی خبر

الیکشن کمیشن کی جانب سےانتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد نئی صورتحال کے حوالے سےہنگامی پریس کانفرنس

Image Source - Google | Image by
Jamaat-e-Islami Karachi
الیکشن کمیشن کی جانب سے 18 اپریل کو ملتوی شدہ 11 نشستوں کے انتخابی شیڈول کا اعلان کراچی کے عوام کی فتح ہے، الیکشن کمیشن کو خود سوچنا چاہیے کہ انتخابات کراچی کے ہر شہری کا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے، ہم الیکشن کمیشن کی جانب سے ملتوی شدہ نشستوں کے انتخابی شیڈول کے اعلان پر خیر مقدم کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کو چاہیئے کہ ملتوی شدہ نشستوں کے انتخابات کی تاریخ ورکنگ ڈے کے بجائے اتوار کے روز مختص کی جائے، ہم الیکشن کمیشن کو خط بھی ارسال کریں گے کہ 18 اپریل، منگل کے بجائے 16 اپریل اتوار کو ملتوی شدہ نشستوں میں آ نتخابات کروائے جائیں، الیکشن کمیشن نے 11 یوسیز کے الیکشن کا اعلان کردیا ہے لیکن اگر اس کے بعد پھر سے پیپلز پارٹی کے حق میں دو یوسیز دے کر پلڑا بھاری کرنے کی کوشش کی گئی تو الیکشن کمیشن کا ہر جگہ سے گھیراؤ کریں گے، کارکنان الیکشن مہم میں ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں اور سمجھائیں کہ شہر میں جماعت اسلامی کا مئیر آئے گا تو مسائل حل ہوں گے، کل شام 7 بجے، بعد مغرب نیو ایم اے جناح روڈ پر ورکرز کنونشن کا اعلان جس میں اہل کراچی فیمیلز کے ساتھ شریک ہوں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا ادارہ نور حق میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد نئی صورتحال کےحوالے سے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ویڈیو

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔