عمران خان کے فوکل پرسن حسن نیازی کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسلام آباد: عمران خان کے فوکل پرسن حسن نیازی کو اسلام آباد میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے فوکل پرسن حسن نیازی کو اسلام آباد پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سے حراست میں لے لیا۔

عمران خان ہفتے کے روز جب عدالت میں پیش ہوئے تو حسن نیازی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ وہاں موجود تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے دوران عدالت کے باہر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور پی ٹی آئی کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی جس پر متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے مین گیٹ اور شیشے کو نقصان پہنچایا گیا، پتھراؤ کرنے اور عمارت میں موجود سامان کو تباہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا گیا، پولیس کی دو گاڑیاں اور سات موٹر سائیکلیں جلا دی گئیں، ایس ایچ او گولڑہ کی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top

ہر پاکستانی کی خبر

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ابھی سبسکرائب کریں۔