
قلندر انتظامیہ نے اس بار کن کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کی؟

Urdu.Geo.TV
لاہور قلندرز کی کی جانب سے کھلاڑیوں میں انعامات بانٹنےکا سلسلہ جاری ہے۔
کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمینیشن راؤنڈ (پی ایس ایل) میں شاندار فتح پر قلندرز سٹی میں دو مہنگے فون اور دو پلاٹ تحفے کے طور پر ملے۔
نوجوان فاسٹ باؤلر زمان خان اور لیگ اسپنر راشد خان کو ان کی شاندار باؤلنگ پر انعام کے طور پر انمول فونز ملے جبکہ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) میں حصہ لینے والے احسن بھٹی اور طاہر بیگ مرزا کو قلندرز سٹی میں پلاٹ تحفے میں دیا گیا۔
اس کے علاوہ یہ بھی انکشاف ہوا کہ سکندر رضا ایک سال تک ہر ماہ مشہور برانڈ کے جوتوں کا مفت جوڑا وصول کریں گے۔