
سپر اسٹار پروموٹر ریحان صدیقی کے نئے منصوبے؟

فیصل عزیز خان:کیا ریحان صدیقی آئی ایس آئی اجینٹ ہیں؟
ریحان صدیقی:اب آپ نے این جی او پر کام کرنا ، ہسپتال بنانا اور پاکستان کو پورموٹ کرنا ،پاکستان کی انڈسٹری کو پورموٹ کرنا، ریحان صدیقی پہلے ایسے تو نہیں تھے اچانک اتنا بڑا شفٹ کیسے ہوا؟
زندگی کے تجربے اور کبھی وقت آتا ہے کہ آپ کو کچھ الگ طریقے سے سوچنا چاہئے جیسا کہ آپ نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت بار اُپر گیا اور پھر بہت بار نیچھے بھی ہوا مگر آپ وہی کرو جو خود کے دل کو اچھا لگے اور انسان تجربےکے ساتھ بہت کچھ سیکھ جاتا ہے اب مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ میں اپنی قوم کیلیے اور سب سے بڑی بات انسانیت کیلیے کچھ کر سکا ـ
این جی اوز بیشمار ہیں پاکستان میں اور بہت کم این جی اوس ہیں پاکستان میں جس پر بھروسہ کرسکیں تو کچھ ایسے لوگوں کے ساتھ رابطہ ہوا جن پر بھروسہ تھا تو بڑی خوشی ہوئی ان این جی اوز کو اورسیز پاکستانیوں کے مارکیٹ میں لے جارہے ہیں اور اُس کے ساتھ ساتھ ہم آرٹسٹ کا سہارا لے رہے ہیں تاکہ پاکستان کا جو سافٹ امیج ہے، جو بھی اورسیز پاکستانی کر سکتے ہیں وہ ہم کر سکیں ـ
فیصل عزیز خان: اچھا پاکستان اور انڈیا کے بہت بڑے اسٹار آپ کا نام لے کے تعریف کرتے ہیں کہ آپ ایک بہت بڑا برانڈ ہیں اس برینڈکو بنے میں جو محنت ہوئی وہ کہاں سے شروع ہوئی اور یہ سفر کیسے شروع ہوا ؟
فیصل بھائی یہ میں جوابھی سب کچھ ہوں وہ اپنے والدین کہ وجہ سے ہوں میری رہائش جو تھی وہ کراچی کی تھی اور کراچی سے میں نے اسکول کی تعلیم مکمل کی پھر 13 سال کی عمر میں امریکہ چلا گیا، وہی سے میں نے شروع کی اور میں نے 15 سال کی عمر میں میڈیا میں قدم رکھا، دوگھنٹے کہ ریڈیو شو سے میں نے شروعات کی تھی اور اب 30 سال کے کرئیر میں کہتے ہیں کہ ماشااللہ سے 5 ایف ایم ریڈیو سٹیشن ہیں۔
فیصل عزیز خان: اچھا جب ایڈین انڈسڑی کے ساتھ جب آپ نے کام کیا آپ اپگریڈ ہوتے چلے گیں بڑے بڑے نام، بڑے بڑے لوگوں کے ساتھ آپ نے کام کیا کیسا لگتا تھا جب آپ نے شاہ رخ کے ساتھ کام کیا، سلمان کے ساتھ کام کیا ،عامر کے ساتھ کام کیا تو ؟
ریحان صدیقی: میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اُن سے اور میں نے آج تک جو تجربہ لیا ہے اُسی مارکیٹ سے لیا ہے بہت تجربکار لوگ ہیں، میں نے وہی سے شروعات کی تھی اور بہت پروفیشنل لوگ ہیں اور میں کہتا ہوں کہ فلم انڈسٹری انڈیا کا کیپٹل ہے ،تو میں نے انڈیں انڈسڑی سے بہت کچھ سیکھا ہےـ
فیصل عزیز خان: کہاں پر آپ کو لگا کہ آپ انڈین انڈسٹری کے ساتھ کام نہیں کریں گے اور کیوں ؟
ریحان صدیقی: انڈین انڈسڑی کا کوئی تعلق نہیں اور نہ انڈین لوگوں کا تعلق ہیں یہ تعلق ہے تو انڈین سیاست کا تعلق ہے اب دیکھیں کہ کچھ سال پہلے انڈیا میں ہر نیوز چنیل پر ایک نیوز چلی تھی کہ ریحان صدیقی وہ آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہے وہ پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرتا ہے اور میں انڈیا کے خلاف میں ہوں، ایک پوری کیمپین چلی تھی میرے خلاف کیوں کہ انڈسٹری کے اندر کچھ لوگ تھے جو مجھے آگے نہیں دیکھ سکتے تھے ـ
فیصل عزیز خان: جب بھی کوئی پاکستانی آرٹسٹ کسی مسلہ کا شکار ہوتاہے تو آپ بڑے فکرمند ہوتے ہیں، ایساکیوں ہوتا ہے اور کیا وجہ ہے ؟
ریحان صدیقی: جس چیز سے میں گزرا ہوں وہ بہت درناک چیزہے ایک دن میں جب صبح اٹھا تو مجھے ہر جگہ دہشت گرد کہا جارہا تھا اس وقت آپ کے پاس ایک ہی بندہ آپ کے ساتھ ہو نا تو وہ کافی ہوتا ہے، ہماری انڈسٹری میں اور نیوز چینل میں نیوز بنانے کیلے ہمیشہ کانٹینٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور سب سے بہترین مواد ہے جس میں لوگوں کو بدنم کیا جاتاہے، لوگوں کے خلاف سازش کی جاتی ہے، میں بہت سارے آرٹسٹ کے ساتھ کام کر چکا ہوں اور جب اُن آرٹسٹ کے بارے میں غلط غلط باتیں اور ان کے اپر الزام لگایا جاتا ہے تو میں ان کے ساتھ ہوتا ہوں اور بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو مصیبت میں ان کا ساتھ دیتے ہے اور وہ میں نے سیکھا ہے اپنی زندگی سے اس لیے میں ان کے ساتھ ہوتا ہوں ـ
فیصل عزیز خان: ہم اس وقت پاکستان انڈسٹری کو کس سٹیج پر کنسیڈر کرے ہمارے آرٹسٹ پڑھے لکھے ہیں ،سمجھدار ہیں، ایک زمانہ تھا ہمارے آرٹسٹ مختلف قسم کے آتے تھے اب لگتاہے کہ ہمارے آرٹسٹ کمیونیٹی سے بات کرتے ہوے دیکھتے ہیں، وہ زیادہ پڑھے لکھے اور سمجھدار ہیں مجھے لگتا ہے کہ ہم اپنے آرٹسٹ کو اچھے گریڈ میں ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں ؟
ریحان صدیقی: ہماری انڈسٹری سب سے زیادہ ابھرتی ہوئی انڈسٹری ہے، اس وقت کچھ نام بھی لے کے بتاؤں گا سب سے پہلے تو ہمارا کوک اسٹوڈیو ہے کوک سٹوڈیو ہمارا جو ہے وہ پوری دنیا میں مثال بنتا جارہا ہے، اس نے ہر انڈسٹری کو پیچھے چھوڑا ہے
فیصل عزیز خان: ریحان صدیقی کا آنے والے وقتوں میں کیا پلان ہے ؟
ریحان صدیقی: میرا پلان تھا خان صاحب کی حکومت کے ساتھ شامل ہو کر پاکستان کیلیے کچھ کریں اور وہ اس طرح کا پلان تھا کہ ہم پاکستان کو نکسٹ لیول تک لے جانا تھا اور میں عمران خان کا دل سے سپورٹر ہوں وجہ یہ تھی کہ اُس بندے کے اُپر بھروسہ کیا جا سکتا ہے ،آپ دیکھیں کہ اورسیز پاکستانیوں کے پاس جتنا خان صاحب پاپولر ہے اور کوئی نہیں ہے میری زندگی میں دو کالر ہیں کالہ اور سفید جس میں خان صاحب سفید ہیں اور باقی سب کالے ہیں ـ
فیصل عزیز خان: ریحان صدیقی پروموٹر کیوں ،آپ تو ہیرو ہیں تو آپ نے اداکاری کیوں نہیں کی ؟
آپ کو وہی کرنا چاہئے جو آپ کا دل کہتا ہے کبھی کبھی آپ لوگوں کو دیکھ کر حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہاں سے اُسی کی طرح بنا پسند کر تے ہو لیکن مجھے کبھی کسی سے حوصلہ افزائی نہیں ہو ئی اورمجھے شوق ہے جس چیزکا وہی کروں گا، مجھے سن کر، دیکھ کر، جو مجھے خوشی ہوتی ہو وہ میں کرتا ہوں
کوئی پیغام پاکستانیوں کے لیے ؟
پیغام یہ کہ ہم سب انسان ہیں تو سیاست کی سوچ سے نہیں اسانیت کہ سوچ سے سیکھیں اور سمجھیں ایک دوسروں کے لیے کام آئیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کریں ، ایک دوسرے کو پروموڈ کریں ، حسد نہ کریں اگر کوئی انسان آگے بڑھ رہا ہے تو اس کو سپورٹ کریں اس کو فیل کرنے کی کو شش نہ کریں اور یقین کریں اگر آپ دوسرے لوگوں کااچھا چاہیں گے تو اُپر والے کی طرف سےآپ کا بھی اچھا ہوگاـ